وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

image

لاہور۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے لاہور ایئرپورٹ ٹرمینل کی عمارت کا دورہ کیا اور آتشزدگی سے متاثرہ حصے کا خصوصی طور پر معائنہ کیا۔ وزارت ہوابازی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ دیگر نظاموں کے ساتھ اندرون ملک آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے تاہم آئی بی ایم ایس امیگریشن سسٹم کی بحالی پر کام جاری ہے اور اسلام آباد سے ایک ٹیم آلات سمیت پہنچ گئی ہے اور یہ سسٹم جلد فعال ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے آئی بی ایم ایس سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ایجنسیوں کے اہلکاروں سے بات چیت کی اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور آتشزدگی کے اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.