گنے کے کاشتکاروں کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے اور اس کا فالو اپ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے،سپیکر قومی اسمبلی

image

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے گنے کے کاشتکاروں کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے اور اس کا فالو اپ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں میاں غوث نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جمعہ کو پنجاب کے کاشتکاروں اور گندم کے حوالے سے یہاں نکتہ اٹھایا تھا تو ڈپٹی سپیکر نے کہا تھا کہ متعلقہ وزیر کے ساتھ آج جمعہ کو میٹنگ ہے اس میں شرکت کریں جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ اجلاس آج 12 بجے ہے۔ میاں غوث نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز کے پاس کاشتکاروں کے 20 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ ان کی گندم بھی فروخت نہیں ہو رہی۔ پنجاب میں یہ قانون ہے کہ اگر شوگر ملیں15 دن کے اندر ادائیگی نہیں کریں گی تو وہ اس کا مارک اپ ادا کریں گی۔

شوگر ملز مالکان شوگر کین کمشنرز کو نہ تو ڈیٹا فراہم کرتے ہیں اور نہ ہی مارک اپ کے اعداد و شمار دیتے ہیں۔ پنجاب میں 6 کروڑ کاشتکار مسائل کا شکار ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں۔ سپیکر نے کہاکہ 20 ارب روپے اگر بقایا ہیں تو یہ بہت بڑی رقم ہے۔ انہوں نے میاں غوث کو اپنے چیمبر میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ جس بھی کسی ذمہ دار سے بات کروانی ہو مجھے بتایا تو ان سے اس حوالے سے ادائیگیوں کی بات کر کے اس کا فالواپ بھی لیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.