یورپی یونین کا خلیجی ممالک کے لئے شینگن ویزوں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ

image

برسلز۔26اپریل (اے پی پی):یورپی یونین نے قطر، کویت، عمان، بحرین اور سعودی عرب کے شہریوں کے لیے شینگن ویزوں کی میعاد کو 5 سال تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ اقدام یورپی یونین کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ویزوں میں توسیع کا مقصد بلاک اور خلیجی خطے کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔مشرق وسطیٰ کے لیے یورپی یونین کے سرکاری ترجمان لوئیس میگوئل نے بتایا کہ یہ فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور لوگوں کے درمیان رابطے کو بڑھانے اور یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں شہریوں کے درمیان تبادلے کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں موجود قونصل خانوں میں ایک جامع تشخیص کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ایک سے زیادہ داخلے کی اجازت والا یہ ویزا اپنے ہولڈر کو شینگن علاقےمیں 5 سال کے اندر 180 دن گزارنے اور ایک بار میں 90 دن گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فیصلے سے قبل ایک سال کی میعاد کے ساتھ ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا جاری کیا جاتا تھا۔

سعودی عرب، بحرین اور سلطنت عمان میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف ورنو نے کہا کہ ہم نے شینگن ویزا کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے ۔ یہ ویزا خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک طور پر دستیاب ہے ۔ تاہم درخواستیں قبول کرنے کا آغاز کب ہوگا اس حوالے سے کسی بھی تاریخ بارے بتایا ممکن نہیں۔ ہم تمام خلیجی ممالک میں قوانین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان ممالک کے قوانین میں فرق ہے۔ مثال کے طور پر سعودی عرب، بحرین، عمان میں جو قوانین ہیں وہ کویت اور قطر کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.