سکول ٹرانسپورٹ کے نئے ضوابط جاری، خلاف ورزیوں پر 5 ہزار تک چالان

image

ریاض۔26اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے سکول بس ڈرائیوروں سے متعلق نئے ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ خلاف ورزی پر 500سے 5 ہزار ریال تک جرمانے ہوں گے۔ اردو نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکول بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے یا کچھ بھی کھانے پر 2 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

اتھارٹی کی جانب سے 81 نوعیت کی خلاف ورزیاں جاری کی ہیں جن پربھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ضوابط کے مطابق بغیر لائسنس یا ایکسپائرپرمٹ پر سکول ٹرانسپورٹ چلانے کی صورت میں 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ معطل لائسنس یا پرمٹ پر گاڑی چلانے پر 4 ہزار ریال کا چالان کیا جائے گا۔ ڈرائیور کے لیے لازمی ہے کہ وہ یومیہ بنیاد پر گاڑی کا معائنہ کرے خلاف ورزی پرایک ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔ گاڑی میں فنی خرابی کی علامت ظاہر ہونے کے باوجود روڈ پر آنے کی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بس ڈرائیور کےلیے لازمی ہے کہ طلبا کے اترنے یا بس میں سوار ہوتے وقت ’’سٹاپ‘‘کی علامت کو ظاہر کرے نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا جائے گا جبکہ طلبا کے سکول یا رہائشی عمارت میں داخل ہونے سے قبل ڈرائیور کے وہاں سے نکل جانے کی صورت میں ایک ہزار ریال چالان کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.