چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ سےملاقات کی اور نوجوانوں کو مالی معاونت کے ذریعے بااختیار بنانے اور انہیں بہتر معاشی مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین رانا مشہودنے کہا کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ مالی طور پر خود مختار اور خود کفیل بنا کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کر ناضروری ہے۔

ملاقات میں پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار یقینی بنایا جائے۔یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ملک بھر کے نوجوانوں کو ترقی اور بااختیار بنانے کے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

یوتھ پروگرام کے چیئرمین اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے درمیان تعمیری بات چیت نے مستقبل کی شراکت داریوں اور اقدامات کے لیے ایک امید افزاء بنیاد رکھی ہے ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی اقتصادی ترقی میں شامل کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.