ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

image

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گاتاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع جزوی ابر آلود جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا ، شمالی بلوچستان میں چند مقاما ت پر بارش / بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خضدار 12،کوئٹہ ( سمنگلی)01 اور خیبرپختونخوا میں میر کھانی 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،جیکب آباد،دادو میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.