اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے۔ہفتہ کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نےدہشت گردي اور سمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔