پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا،

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا، زمین کی حفاظت سب کی یکساں ذمہ داری ہے، جس کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 22 اپریل کو “ارتھ ڈے”منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کی جا سکے۔ عواں سال یومِ ارض کا موضوع “ری سٹورنگ ارتھ” یا زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے۔

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انسان نے اپنی ضروری اور غیر ضروری سرگرمیوں سے زمین کے قدرتی نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کئے جن کا خمیازہ ہم آج زلزلوں، سمندری طوفانوں، خشک سالی ، وائلڈ فائرز اور قحط وغیرہ جیسی قدرتی آفات کی صورت میں بھگت رہے ہیں اور اگر مناسب اقدامات نا اٹھائے گئے تو مستقبل میں قدرتی آفات کی شرح مزید بڑھے گی۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے ملک بھرمیں سرکاری اور نجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.