دبئی میں ریستوران کے خلاف ایک لاکھ درہم ہرجانے کا دعوی مسترد

image

دبئی ۔20اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی کی سول کورٹ نے مقامی ریستوران کے خلاف ایک لاکھ درہم ہرجانے کا دعوی خارج کردیا۔امارات الیوم کے مطابق عدالت نے عدم ثبوت کے باعث دعوی خارج کردیا جبکہ متعلقہ ادارے کی رپورٹ میں بھی ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے بتایا کہ انہوں نے ریسٹورنٹ میں کھانا طلب کیا لیکن اس میں کیڑے کی موجودگی کا انکشاف ہوتے ہی ہوٹل انتظامیہ کو مطلع کیا۔مثبت رد عمل نہ ملنے پر انہوں نے بلدیہ کو مطلع کیا۔

دعوی میں کہا گیا تھا کہ انہیں جو ذہنی کوفت پہنچی عدالت ،ہوٹل انتظامیہ سے ہرجانہ ادا کرائے۔ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دعوی غلط ہے کیونکہ بلدیہ کے ذمہ دار نے آکر معائنہ کیا اور کوئی غیرمعمولی چیز کھانے سے برآمد نہ ہونے پرخلاف ورزی درج نہیں کی گئی۔عدالت میں اپنے دعوی کے ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر مقدمہ خارج کردیا گیا ہے ۔عدالت نے انہیں وکیل کی فیس ادا کرنے کا بھی پابند کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.