امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

image

کوالالمپور۔2مئی (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نےملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس سے وہاں مصنوعی ذہانت ( اے آئی)کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔

اے ایف پی کے مطابق ٹیک دیو کے چیف ایگزیکٹو ستیہ نڈیلا جو جنوب مشرقی ایشیا کے تین ممالک انڈونیشیا ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے دورے پر ہیں، نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کی کمپنی ملائیشیا کی ڈیجیٹل تبدیلی کی معاونت کے لیے آئندہ چار سالوں میں 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،یہ اس ملک میں کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد ملے گی، کمپنی مصنوعی ذہانت کا ایک سنٹر آف ایکسی لینس بنائے گی اور 200,000 ملائیشیوں کو تربیت دے گی۔ انہوں نے سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس یہیں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے تاکہ ہر تنظیم، ہر سافٹ ویئر ڈویلپر اور ہر سٹارٹ اپ اسے نہ صرف اس ملک بلکہ دنیا کے لیے تعمیر کرنے کے لیے استعمال کر سکے۔

ملائیشیا کے وزیر تجارت ظفرال عبدالعزیز نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی سرمایہ کاری ضروری کلاؤڈ ، مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور اے آئی مہارت کے مواقع کے ساتھ ملائیشیا کی ڈیجیٹل صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔مائیکروسافٹ نے 1992 میں ملائیشیا میں اپنا کام شروع کیا ،اس وقت کوالالمپور اور شمالی پینانگ ریاست میں 200 سے زائد ملازمین ہیں۔اس سے چند روز قبل مائیکروسافٹ، انڈونیشیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.