بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

image

کوئٹہ۔ 19 اپریل (اے پی پی):بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا ءسے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزراء حلف اٹھایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.