سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال نوٹ عیدی کھلادیا ،پولیس نے شہری کے ساتھ کیا کیا؟

image

سعودی عرب میں اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلانا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والے سعودی شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ريال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جیسے ہی وائرل ہوئی تو پولیس نے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔

سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جسے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.