موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب

image

واشنگٹن ڈی سی۔17اپریل (اے پی پی):وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کوواشنگٹن ڈی سی میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزرائے خزانہ وگورنرز سٹیٹ بینکس کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹ سے ملاقات میں شرکت کے موقع پرکہی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ نے جیواکنامک تقسیم اورپاکستان پر اس کے اثرات پرروشنی ڈالی۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کوچیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے پر آئی ایم ایف،ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ بینک اور ان کے دو طرفہ شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیرخزانہ نے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع، خسارے کا سامناکرنے والے سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری، سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں مزید جامع اصلاحات پر زور دیا۔

وزیرخزانہ نے موسمیاتی خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی ریزرو اسیٹس ایس ڈی آر کو دوبارہ ترتیب دینے اور سرچارجز کی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے ۔ انہوں نے ریجنل کیپیسٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز کے ذریعے صلاحیت سازی پر فنڈ مختص کرنے کا خیرمقدم کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.