وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منگل کو اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی آمد پر ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔بعد ازاں، انہیں رجسٹرار نیوٹیک بریگیڈیئر (ر) عدنان قاسم نے یونیورسٹی کے آپریشنز اور اس کے کراچی میں قائم ہونے والے کیمپس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی رسائی کو بڑھانے اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیوٹیک لیبز اور اسکلز ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں طلباء کو دی جانے والی عملی مہارتوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ وفاقی وزیر نے آج کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا میں اس طرح کی عملی تعلیم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے طلباءکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کی تعریف کی۔

انہوں نے طلباء کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے میں یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے طلباء کو مسابقتی عالمی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے عملی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دورے کے اختتام پر ریکٹر نیوٹیک نے وفاقی وزیر کو شیلڈ اور سووینئر پیش کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.