بلی کا سایہ بھیڑیے جیسا کیوں ہوگیا؟ 5 چونکا دینے والی تصاویر جو دیکھنے والوں کا دماغ چکرا کر رکھ دیں

image

کئی بار قسمت سے ایسی تصاویر کلک ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کے لئے معمہ بن جاتی ہیں. کبھی تو ان پہیلی نما تصویروں کے پیچھے کوئی راز چھپا ہوتا ہے اور کبھی صرف اتفاق. اب آپ نیچے دی گئی ان 5 تصویروں کو دیکھ کر بتائیں کہ یہ صرف اتفاق ہی ہیں یا پھر کوئی دلچسپ راز کارفرما ہے.

اگر آپ کو بھی کتے کی پیٹھ پر بھاری پتھر دیکھ کر حیرت ہورہی ہے تو ایک بار آنکھیں بند کر کے کھولیں اور تصویر کو غور سے دیکھیں. پتھر کتے کے پیچھے ہے.

نہ تو سمندر میں لہریں اٹھ رہی ہیں نہ ہی آسمان میں. بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ گہرے بادلوں کی چادر سی بن گئی ہے جو دیکھنے میں سمندر کی لہر لگ رہی ہے.

اس تصویر کو دیکھ کر تو ہم بھی حیرت میں پڑ گئے تھے کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے. اچھی بھلی بلی کا سایہ بھیڑیے جیسا کیوں ہوگیا ہے. پھر غور کرنے پر پتا چلا کہ بلی کے نیچے سیاہ رنگ کی بلی لیٹی ہوئی ہے.

کیا یہ کرسیاں ہوا میں اڑ رہی ہیں؟ جی نہیں یہ کرسیاں ایک کے اوپر ایک اس انداز میں رکھی ہیں کہ اڑتی ہوئی محسوس ہورہی ہیں.

جی نہیں. بادل زمین پر نہیں اتر رہے بلکہ شیشے کی عمارت پر آسمان اور بادل کا خوبصورت عکس ابھر رہا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.