چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ

image

بیجنگ۔17اپریل (اے پی پی):چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)میں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بلومبرگ کے تجزیہ کاروں نے اس مدت میں 4.8 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی تھی لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)میں نمایاں طور پر 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) نےبیان میں کہا ہے کہ قومی معیشت نے بحالی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

این بی ایس کے مطابق صنعتی پیداوار اور زراعت میں بالترتیب 6.1 فیصد اور 3.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سروسز سیکٹر میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں معیشت نے اچھا آغاز کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پالیسیاں اثر انداز ہوتی رہیں، پیداور اور مطالبات مستحکم رہے اور ان میں اضافہ دیکھا گیا۔ روزگار اور قیمتیں عام طور پر مستحکم رہیں، مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا رہا اور معیاری ترقی نے نئی پیش رفت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.