جنوبی افریقہ میں عام انتخابات 29مئی کو ہوں گے

image

کیپ ٹائون۔29اپریل (اے پی پی):جنوبی افریقہ میں عام انتخابات 29مئی کو منعقد ہوں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی افریقہ میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے 29 مئی کو ووٹ ڈالنے کے لیے 27 ملین سے زیادہ افراد رجسٹرڈ ہیں۔

ان انتخابات کے بعد 400نشستوں والی قومی اسمبلی کے صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔71 سالہ صدر سیرل رامافوسا نے ہفتے کو اپنی پارٹی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی)کے ریکارڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ 30 سال پہلے کے مقابلے میں آج بہترین جگہ ہے۔

انہوں نے مساوات اور تعلیم تک رسائی، زمینی اصلاحات جن کا مقصد نسلی تفاوت کو دور کرنا اور مکانات اور ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.