اردن علاقائی جنگ کا تھیٹر نہیں بنے گا ، شاہ عبداللہ دوم

image

عمان ۔17اپریل (اے پی پی):اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی صورت علاقائی جنگ کا تھیٹر نہیں بنے گا۔اردو نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ نے ملکی سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کو دیگر تمام امورپر ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اردن کا مقصد اسرائیل کا دفاع کرنے کے بجائے اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے۔ان کا یہ بیان اتوار کو اسرائیل پر داغے گئے متعدد ایرانی میزائلوں کو اردن کی جانب سے راہ میں تباہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

برلن میں پریس کانفرنس میں اپنے جرمن ہم منصب سے بات کرتے ہوئےاردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا کہ ایران نے اپنے حملے کو اسرائیل کی جانب سے اس کے قونصلیٹ پر حملے کا جواب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتا،ہم موجودہ ایشو کو مزید آگے بڑھانے کے خلاف ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران کے ساتھ تصادم چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو اسرائیلی وزیراعظم کو ایران کے ساتھ تصادم سے روکنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.