تائیوان کے معاملے پر چین کے بنیادی مفادات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، وزیر دفاع ڈونگ جون

image

بیجنگ ۔17اپریل (اے پی پی):چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر چین کے بنیادی مفادات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ تاس کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نےامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ تائیوان کا مسئلہ چین کے لیے بنیادی مسائل میں سے ایک ہے اور چین کے بنیادی مفادات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

جون نے کہاپیپلز لبریشن آرمی تائیوان کی آزادی، غیر ملکی حوصلہ افزائی یا علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کسی بھی نمائش کو برداشت نہیں کرے گی۔واضح رہے اپریل کے اوائل میں چینی رہنما شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان فون پر بات ہوئی۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کرنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.