پھول یا سینیٹری پیڈ؟ چینی ٹرین سٹیشن کا انوکھا ڈیزائن جس نے بحث چھیڑ رکھی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نیجنگ سٹیشن کا ڈیزائن بیر کے درخت پر لگے پھولوں کی شکل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو شہر کی مقبولیت کا راز ہے تاہم آن لائن صارفین کو اس ڈیزائن کی مشابہت ایک سینیٹری پیڈ سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

چین کے شہر نینجنگ میں ایک ٹرین سٹیشن کا مجوزہ ڈیزائن انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نیجنگ سٹیشن کا ڈیزائن بیر کے درخت پر لگے پھولوں کی شکل سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو شہر کی مقبولیت کا راز ہے۔

تاہم آن لائن صارفین کو اس ڈیزائن کی مشابہت ایک سینیٹری پیڈ سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ایک تبصرہ یہ بھی کیا گیا کہ ’یہ ایک بہت بڑا سینیٹری پیڈ ہے۔ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ کہا جائے کہ یہ بیر کے درخت پر لگے پھولوں جیسا دکھتا ہے۔‘

اس موضوع پر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں افراد نے تبصرہ کیا۔

ایک ویبو صارف نے لکھا کہ ’ہم سب فوری طور پر یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ سینیٹری پیڈ ہے لیکن معماروں کو یہ نظر نہیں آیا۔‘

cctv
Getty Images

ایک اور صارف نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں اس لمحے کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں ماہورای سے متعلق منفی سوچ سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ڈیزائن اپنے وقت سے آگے کا معلوم ہوتا ہے۔‘

سرکاری اخبار روزنامہ ننجنگ کے مطابق اس سٹیشن کا ابتدائی ڈیزائن چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ اور جیانگسو صوبے کی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس منصوبہ پر رواں سال کے اوائل میں کام شروع ہونے والا ہے۔

سنہ 2017 کی ایک نیوز ویب سائٹ نانجنگ مارننگ نیوز کے مطابق اس ٹرین سٹیشن پر 20 ارب چینی یوآن یعنی 276 کروڑ ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی اور یہ 37 اعشاریہ 6 مربع کلومیٹر پر قائم ہو گا۔

یہ پہلا آرکیٹیکچر منصوبہ نہیں، جسے چین میں غیر متوقع توجہ ملی ہے۔ بیجنگ میں سرکاری ٹی وی ’سی سی ٹی وی‘ کی عمارت بہت سارے چینیوں کو ’بگ باکسر شارٹس‘ جیسی دکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.