چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی ، ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمانوں نے سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.