مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں کی حمایت فوری طور پربند کی جائے، اقوام متحدہ دفتر برائے انسانی حقوق

image

جنیوا ۔16اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں کی حمایت فوری طور پربند کر دیں۔ منگل کو اقوام متحدہ کےدفتر برائے انسانی حقوق نے اس بات کی مذمت کی ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو سینکڑوں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں جن کو اکثر اسرائیلی سیکورٹی فورسز (آئی ایس ایف ) کی مکمل حمایت اور ساتھ حاصل ہوتا ہے ۔

انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں میں اپنی فعال شرکت اور حمایت کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔ اسرائیلی حکام کو اس کے بجائے نہ صرف مزید حملوں کو روکنا چاہیے، بلکہ ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق ہو۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہفتے کے آخر میں آباد کار خاندان کے ایک 14 سالہ اسرائیلی لڑکے کی ہلاکت کے بعد، انتقامی حملوں میں ایک بچے سمیت چار فلسطینی جان سے مار دیئے گئے اور فلسطینی املاک کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کو اطلاع ملی تھی کہ مسلح آباد کار اور اسرائیلی فوجیں متعدد قصبوں اور دیہاتوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر جن میں آتشیں اسلحے کے استعمال سےدرجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ، آباد کاروں اور آئی ایس ایف کے ذریعے، اور سیکڑوں گھروں اور دیگر عمارتوں کے ساتھ ساتھ کاروں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

اقوام متحدہ نے ان رپورٹوں کو بھی اجاگر کیا کہ آباد کاروں نے حالیہ دنوں میں وادی اردن اور جنوبی ہیبرون پہاڑیوں میں کم از کم دو نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چوکیاں فلسطینی کمیونٹیز کے قریب تھیں جن پر گزشتہ مہینوں میں آباد کاروں نے بار بار حملے کیے ہیں اور ان کے گھروں اور زمینوں سے زبردستی منتقل ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، قابض طاقت کے طور پر، مقبوضہ مغربی کنارے میں امن عامہ اور تحفظ کو جہاں تک ممکن ہو، بحال کرنے اور یقینی بنانے کے لیے اپنی طاقت میں تمام اقدامات کرے۔اس ذمہ داری میں فلسطینیوں کو آباد کاروں کے حملوں سے بچانا، اور آئی ایس ایف کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال کو ختم کرنا شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.