امریکا میں سمندر کے درمیان 2 منزلہ تیرتے گھر کی حقیقت کیا ہے؟

image

امریکا کے شہر فرانسسکو کی خلیج میں کئی دنوں سے تیرتے نظر آنے والے 2 منزلہ گھرکی حقیقت سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گھر کو چند روز قبل پہ پہلی بار سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ آنے والے دنوں میں خلیج کے آس پاس مختلف مقامات پر دِکھتا رہا۔

تیرتے گھر نے متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ جب اسے پہلی بار دیکھا گیا تھا تو بہت سے لوگوں نے اسے ایک کارٹون فلم ‘Up’ سے تعبیر کیا جس میں ایک ایسا ہی گھر سمندر کے بجائے آسمان میں اڑتا رہتا ہے۔

تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ گھر شہر کے دوسرے کنارے ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ سے آنے والا دوسرا آخری ہاؤس بوٹ (house boat) ہے۔

ریڈ ووڈ سٹی کی بندرگاہ چند سالوں قبل پانی پر رہنے والے 100 سے زائد افراد کی رہائش گاہ تھی لیکن قریبی رہائشی شہریوں نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جس نے انہیں ہاؤس بوٹس کے ذریعے بےدخل ہونے پر مجبور کردیا۔

اب یہ ہاؤس بوٹ سان فرانسسکو کے شہر سوسالیٹو کی کوموڈور بندرگارہ سے آلگا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.