امید ہے’’سمٹ آف دی فیوچر‘‘ میں ہونے والے فیصلے دنیا کو منصفانہ عالمی نظام کی طرف لے جائیں گے، اقوام متحدہ

image

ماسکو ۔28مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ 22 اور 23ستمبر کو ہونے والی’’سمٹ آف دی فیوچر‘‘ میں ایسے فیصلے ہوں گے جو دنیا کو ایک منصفانہ عالمی نظام کی طرف لے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے مغربی افریقہ اور ساحل لیونارڈو سانتوس سماؤ نے تا س کو انٹرویو میں کہاکہ ستمبر میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایسے فیصلوں کو اپنایاجائےگا جو دنیا کو بہتری اورامن کی جانب لے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شمال، جنوب، مشرقی اور مغرب کی تمام سیاسی قوتیں ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گی۔

اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، خاص طور پر بریٹن ووڈز اداروں (عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ)میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے تاکہ افریقہ کے معاشی اور قرض سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.