جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ

image

ٹوکیو۔27اپریل (اے پی پی):جاپان کے بونین جزائر میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔شنہوا نے جاپا ن کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالےسے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یا اوگاسوارا جزائر میں ہفتے کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 503کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.