بینک آف جاپان کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں مزید کمی

image

ٹوکیو۔27اپریل (اے پی پی):بینک آف جاپان کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، این ایچ کے ،کے مطابق بینک آف جاپان ’بی او جے‘کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی زر پالیسی میں تبدیلی نہیں کرے گا۔

اس فیصلے کی وجہ سے ٹوکیو کی زر مبادلہ منڈی میں سرمایہ کاروں نے ین کی فروخت جاری رکھی اور ڈالر کے مقابلے میں جاپانی کرنسی کی قدر 156 کی سطح تک گر گئی۔ یہ 34 سال کی نئی کم ترین سطح ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکا اور جاپان کے درمیان شرح سود کا زیادہ فرق فی الحال برقرار رہے گا۔شرح سود میں فرق کے باعث سرمایہ کار زیادہ منافعے کے لیے بڑھ چڑھ کر ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.