امریکہ میں ایک شخص کے نام 1.1بلین ڈالر کی ’میگا ملینز‘ لاٹری

رواں برس یہ پہلا میگا ملینز جیک پوٹ جیتا گیا ہے۔ گذشتہ برس کیلیفورنیا کے دو پلیئرز نے اسے 394 ملین امریکی ڈالر کے پرائز کی صورت میں جیتا تھا۔
لاٹری
Getty Images

امریکی ریاست نیو جرسی میں منگل کو ایک شخص نے میگا ملینز لاٹری ٹکٹ جیتا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ ایک بلین امریکی ڈالر ہے۔

نئے کھرب پتی شخص کو جیت کے لیے چھ نمبروں کو میچ کرنا تھا۔

اس کھیل کی تاریخ میں یہ پانچواں بڑا جیک پوٹ ہے۔

لاٹری انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو کہا گیا کہ بلین ڈالر پرائز ابھیتک اندازے کی صورت میں ہے جب تک سارے میگا ملین ٹکٹس کی سیلز کا فیصلہ ہوتا ہے۔

جیک پوٹ جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ پانچ سو سینتیں اعشاریہ پانچ ملین ڈالر ایک ہی بار لینا چاہتا ہے یا پھر وہ اسے سالانہ طور لینا چاہتا ہے۔

منگل کو لاٹری کے لیے قرعہ اندازیہوئی جس میں 13 ٹکٹوں کے خریدار شامل تھے۔ ریاست مشی گن، کیلیفورنیا، کولاروڈو، انڈیا، نیویارک، فلوریڈا اور اوہائیو میں ڈرا کی پہلے پانچ نمبروں کی مماثلت پر کم از کم ایک ملین امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔

رواں برس یہ پہلا میگا میلنز جیک پوٹ جیتا گیا ہے۔ گذشتہ برس کیلیفورنیا کے دو پلیئرز نے اسے 394 ملین امریکی ڈالر کے پرائز کی صورت میں جیتا تھا۔

امریک کی تاریخ میں سب سے بڑا لاٹری جیک پوٹ دو بلین امریکی ڈالر کا پاور بال پرائز تھا جو کیلیفورنیا میں ہی نومبر 2022 میں جیتا گیا تھا۔

دو امریکی میگا ملین ٹکٹ امریکہ کی 45 ریاستوں میں فروخت ہوئے تھے۔

لاٹری کے مطابق ہر میگا ملینز ٹکٹ کی فروخت سے ملنے والی آمدنی کا آدھا اس ریاست کے پاس رہتا ہے جہاں ٹکٹ فروخت ہوئے تھے وہاں اچھے مقاصد کے لیے رکھا جاتا ہے اور ریٹریلرز کے کمشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس لاٹری کا قیام 2002 میں کیا گیا اور اس لاٹری کے قوانین میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں جن کے باعث لاٹری کے جیتنے کے امکانات میں کافی کمی آئی ہے اور اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہو جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.