ہاتھ جل جائے تو سرکہ لگانے سے آرام ملتا ہے.. جانیں عام سے سرکے کے 5 زبردست فائدے

image

سرکہ باورچی خانے میں استعمال ہونے والی عام سی چیز ہے. لیکن اس سرکے کے کھانے میں ڈالے جانے کے علاوہ بھی کئی استعمال ہیں جو بڑی الجھنوں سے نمٹنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں.

اکثر بیسن یا شیشوں پر پانی کا داغ رہ جاتا ہے. اس کو صاف کرنے کے لیے سرکہ چھڑکیں اور کپڑے سے پونچھ ڈالیں.

جدید تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کے لیے بھی کافی مفید ہے.

زیور یا چاندی کے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم پانی ،آدھا کپ بیکنگ سوڈا ،آدھا کپ نمک ،اور ایک کپ خالص سفید سرکہ کا مکسچر بنا لیں اور زیورات کو ان میں کچھ دیر ڈبو کر صاف کر لیں. چمک اٹھیں گے

ہاتھ جل جائے تو سفید سرکہ لگانے سے فوری آرام مل جاتا ہے. سورج کی روشنی سے جھلسی جلد کو بھی سکون بخشتا ہے.

کپڑے دھونے سے پہلے سرف میں بھگوئیں تو سرکہ بھی ڈال دیں. یہ تمام داغ صاف کردے گا. تولیے کو دھو کر سرکہ ملے پانی میں کھنگال دیں. تولیہ نرم رہے گا.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.