اس کے کھانے کا خرچہ ہی 12 کروڑ ہوتا ہے ۔۔۔ 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک یہ مشہور کتا کون ہے؟

image

امیر بننے میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن جب پیسہ اور دولت مل جائے تو انسان کو کسی چیز کی پروہ نہیں رہتی۔ کوئی انسان مالدار ہو تو اس کی باتیں سننا بھی اکثر حسد ہے لیکن اگر کوئی کُتا امیر ہو تو سن کر تعجب ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک کتا جرمن شیفرڈ ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ امیر تعین ہے جو کہ 60 ارب روپے کا مالک ہے۔ آپ کو بھی یہ جان کر حیرت ہو رہی ہوگی کہ یہ کیسے ممکن ہے؟

جانیئے اس کتے کی اصل حقیقت:

امریکہ میں رہنے والے ایک جرمن شیفرڈ کتے ’’گنتھر چہارم‘‘ کو دنیا کا امیر ترین کتا کہا جاتا ہے کیونکہ یہ 375 ملین ڈالر (60 ارب سے زائد پاکستانی روپے) کی مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے۔

کتا کیسے اتنا امیر بنا؟

شہزادی کارلوتا لائبنشٹائن امیر خاتون تھیں، ان کا کوئی وارث اور قریبی رشتے دار نہ تھا یہ اکیلی تھیں، 1992 میں ان کا انتقال ہوا تو یہ اپنی ساری دولت اس کتے کے نام کر گئیں جو کہ ’’گنتھر دوم‘‘ تھا، لیکن اس کی وفات کے بعد یہ دولت ’’گنتھر سوم‘‘ کو ملی اور پھر وراثتی نظام چلتے ہوئے اب اس تمام دولت کا مالک ’’گنتھر چہارم‘‘ بن گیا ہے۔

یہ کیسے رہتے ہیں؟

’’گنتھر چہارم‘‘ کسی مہاراجہ سے کم نہیں ہیں، ان کی دولت کی حفاظت امریکی قانون کے تحت کی جاتی ہے اور اس کے لئے محل میں ہر طرح کی آسائش اور ڈھیروں ملازم ہیں جو ان کی انتہائی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ماہانہ خرچہ:

اس کتے کا ماہانہ خرچہ کروڑوں میں ہے جس میں سے صرف کھانے کا خرچہ 12 کروڑ کے قریب ہے کیونکہ یہ خاص ڈاگ فوڈ کھاتا ہے جس کو ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ اس کتے کا اپنا بنگلہ ہے جس میں 9 بیڈ روم اور 8 باتھ روم ہیں، یہ صرف بڑی اور لگژری گاڑیوں میں گھومتا ہے چھوٹی گاڑیاں اس کے گارڈز کے لئے ہیں۔ اس کے مختلف ممالک میں بھی بنگلے ہیں جہاں یہ اکثر گھو،نے جاتا رہتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.