میرپور ڈویژن کا فیصلہ: ن لیگ کا پلڑا بھاری، پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر

image

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق واضح برتری حاصل کرلی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

پیر کے روز میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ووٹرز کو حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت دی گئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

موصول ہونے والے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 13 میں سے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، ایل اے 4 میرپور 4، ایل اے 5 بھمبر 1، ایل اے 6 بھمبر 2، ایل اے 7 بھمبر 3، ایل اے 9 کوٹلی 2، ایل اے 11 کوٹلی 4، ایل اے 12 کوٹلی 5 اور ایل اے 13 کوٹلی 6 میں کامیابی حاصل کی۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چار حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ ان میں حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، ایل اے 8 کوٹلی 1 اور ایل اے 10 کوٹلی 3 شامل ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کو 9 حلقوں میں واضح برتری حاصل ہوئی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چار حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی سیاسی پوزیشن برقرار رکھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US