سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ 4,300 روپے سستا

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,687 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4,050 ڈالر پر آگیا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 174 روپے کمی کے بعد 6,223 روپے ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US