پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کا آغاز 842 پوائنٹس کی نمایاں تیزی سے ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 860 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179,123 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، جس کے ساتھ ہی 179 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 7,500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔