پاکستانی معروف ٹی وی اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی بیوی سنیتا مارشل کے ساتھ کرسمس منانے کے حوالے سے بات کی۔
حسن احمد نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کرسمس نہیں مناتے بلکہ سنیتا کی خالہ اینجی مارشل کے گھر کرسمس پارٹی میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنی بیوی کی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔
حسن احمد نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ زیادہ تر سردیوں کی چھٹیوں اور خاندانی اجتماعات کا وقت ہوتا ہے جس میں کرسمس، شادیوں اور دیگر تقریبات شامل ہوتی ہیں جسے وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار طریقے سے مناتے ہیں۔