ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک

image

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق یہ آپریشن 26 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج مارے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US