ترغییب نکاح احادیث کی روشنی میں

ترغیب ِ نکاح
۱عن انس بن مالک رضی اﷲ عنہ انّہ سمع رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یقول من اراد ان یلقی اﷲ طا ھرا مطھرا فلیتزوج الحرائر
﴿راوہ ابن ماجہ۔ الترغیب ص۸۲ج۳﴾
ترجمہ حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اﷲ کوپاک و صاف حالت میں ملنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ آزاد عورتوں سے نکاح کرے۔

۲ عن ابی ایوب رضی اﷲ عنہ قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اربع من سنن المرسلین الحنائ ، والنعطر، والسواک والنکاح
﴿رواہ الترمذی۔ الترغیب ص۸۲ج۳﴾(رض)

ترجمہ حضرت ابو ایوب رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چار چیزیں تمام انبیائ کی سنت ہیں مہندی لگانا خوشبو لگانا، مسواک کرنااور نکاح کرنا۔

۳ عن عبداﷲ بن عمر و بن العاص (رض) ان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال الدنیا متاع و خیر متا عھا المراۃ الصالحۃ
﴿رواہ مسلم والنسائی وابن ماجہ۔ الترغیب ص۸۲ج۳﴾
ترجمہ حضرت عبداﷲ بن عمر بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا متاع ہے اور بہترین متاعِ دنیا نیک عورت ہے

۴ عن ابی امامۃ (رض) عن النّبی ö انہ یقول مااستقاد المومن یعد تقوی اﷲ عزوجل خیرا لہ من زوجۃ صالحۃ ان امرھا الحاعتہ وان نظر الیھا سرتہ وان اقسم علیھاابرتہ وان غاب عنھا نصحتہ فی نفسھا ومالہ۔
﴿رواہ ابن ماجہ ۔ الترغیب ص۸۲ج۳﴾

ترجمہ حضرت ابو امامہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں صاحب ایمان آدمی اﷲ تعالیٰ کے خوف کے بعد ایسی نیک بیوی سے بڑھ کر کسی اور چیز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا، جسکو اگر وہ حکم دے تو وہ مان لے، اگر خاوند اسکو دیکھے تو وہ اسکوخوش کردے اور اگر اس پر قسم کھائے تو وہ ﴿عورت﴾ اسکو حانث نہ ہونے دے اور اگر﴿خاوند﴾ اس سے غائب ہوتو وہ اپنی جان اور اسکے مال میں اسکی خیر خواہی چاہے۔

۵ عن عبدالرحمن بن یزید قال رخلت مع علقمۃ والا سود علیٰ عبداﷲ فقال عبداﷲ کنامع النبی ö شبابا لا نجد شیافقال لنا رسول اﷲ ö یا معشر الشباب من استطاع منکم البائ ۃ فلیتزوج ! فانہ اغض للبصر واحصن للفرج ومن لم یستطع فعلیہ بالصوم فانہ لہ وجائ۔
﴿الصحیح للبخاری ص ۸۵۷ج۲﴾

ترجمہ حضرت عبدالرحمن ین یزید رض سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں علقمہ اور اسود ﴿رحمہما اﷲ تعالیٰ﴾ کے ساتھ حضرت عبداﷲ بن مسعود (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے ہم سے فرمایا کہ ہم نبی کریم ö کے زمانہ میں نوجوان تھے اور ہمیں کوئی چیز میسر نہیں تھی۔ حضور اکرم ö نے ہم سے فرمایا نوجوانوں کی جماعت ! تم میں سے جسے بھی نکاح کی استطاعت ہو اسے نکاح کرلینا چاہیے! کیونکہ یہ نظر کو نیچی رکھنے والا، اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جوکوئی نکاح کی استطاعت نہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ روزے رکھے کیونکہ یہ اس کے لیے خواہشات نفسانی میں کمی کا باعث ہے۔

۶ عن سید بن وقاص یقول رد رسول اﷲ ö علیٰ عثمان بن مظعون ن التبتل ولو اذن لہ لا ختصینا۔
﴿الصحیح للبخاری ص ۹۵۷ج۲﴾
ترجمہ حضرت سعد بن وقاص (رض) فرماتے ہیں حضرت عثمان بن مظعون (رض) کو مجرّد رہنے ﴿یعنی نکاح نہ کرنا﴾ سے منع فرمادیا۔ اگر آنحضور ö انہیں اجازت دیتے تو ہم بھی اپنی شہوانی خواہشات کو دبا دیتے۔

کنواری عورت سے نکاح کی ترغیب
۷ عن جابر بن عبد اﷲ قال قفلنا مع النبی ö من غزوۃ فتعجلت علی بعیر لی قطوف فلحقنی راکب من خلفی فخنس بعیری بعنزۃ کانت معہ فالطلق بعیری کا جود ما انت رآئ من الابل فاذا النبی ö فقال ما یعجلک ؟قلت ثیب ! قال فھلا جاریۃ تلا عبھا وتلا عبک قال فلماذ ھبتا لند خل قال امھلواحتی تد خلو ا لیلا. الحدیث ﴿الصحیح للبخاری ص۰۶۷ج۲﴾

ترجمہ حضرت جابر عن عبداﷲ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ سے واپس آرہے تھے میں نے اپنے اونٹ کو، جو سست تھا، تیز چلانے کی کوشش کررہا تھا اتنے میں میرے پیچھے سے ایک سوار مجھ سے آملا اور اپنا نیزہ میرے اونٹ کو چھجودیا اس کی وجہ سے میرا اونٹ عمدہ رفتار میں چل پڑا ۔اچانک ﴿راستہ میں ﴾ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا جلدی کیوں کررہے ہو؟میں نے عرض کی میری شادی نئی نئی ہوئی ہے! آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کنواری سے یا شادی شدہ سے؟ میں نے عرض کی کہ شادی شدہ سے! آنحضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ کسی کنواری سے کیوں نہ کی!؟ تم اس کے ساتھ کھیل کو د کرتے اور وہ تمہارے ساتھ کرتی۔

۴ عن عائشۃ(رض) قالت قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم النکاح من سنتی فمن لم یعمل بسنتی فلیس منی وتزو جو ا فا نی مکا ثر بکم الا مم ومن کان ذا طول فلینکح ومن لم یجد فعلیہ بالصیام فان الصوم لہ وجائ۔
﴿السنن لابن ماجۃ ص﴾

ترجمہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا نکاح میری سنت ہے جو میری سنت پر عمل نہ کرے اس کا مجھ سے تعلق نہیں اور نکاح کیا کرو اس لیے کہ تمھاری کثرت پر میں امتوں کے سامنے فخر کرونگا اور جس میں استطاعت ہو تو وہ نکاح کرلے اور جس میں استطاعت نہ ہوتو روزے رکھے اسلیے کہ روزہ اسکی شہوت توڑ دے گا۔
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 154666 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More