میں کسی اور ملک سے لڑکا ڈھونڈ لوں گی ۔۔ اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کس وجہ سے کیا؟ دیکھئے

image

یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں میں کسی اور ملک سے کوئی بندہ ڈھونڈ لوں گی۔ یہ الفاظ ہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز کے جنہوں نے پاکستانی مردوں کی زیادہ شادیاں کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

بظاہر دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ اداکارہ نے یہ بات حال ہی میں شادی کرنے والے شعیب ملک اور ثناء جاوید کو دیکھ کر کی۔ اس حوالے سے سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ شئیر کی۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق لکھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی سے شادی کرنا چاہوں گی۔

انہوں نے لکھا ہمارے ملک میں جیسے وزیراعظم بدلتے ہیں ہر 2 سال کے بعد ویسے ہی کچھ سالوں بعد بیویاں بھی بدلتی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے ان خیالات کا اظہار شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا ہے، اس لیے کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ اداکارہ نے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کی خبر پر ردِعمل دیا ہے۔

You May Also Like :
مزید