ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﮐﯽ ﺯﺣﻤﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ

Poet: Aitabar Sajid By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﮐﯽ ﺯﺣﻤﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﺑﺲ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﺎﺗﮫ، ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ
ﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﻝِ ﺩﻝ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﺎﺋﯿﮟ ﻋﺰﯾﺰ ﮨﯿﮟ
ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﺬﺭِ ﻣﻼﻣﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﭨﮭﮩﺮﺍ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﺮﺍﺳﻢ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ
ﭘﯿﺪﺍ ﺧﻠﯿﺞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺳﻌﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺗﻨﮯ ﺑﺮﺱ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﭧ ﮔﺌﮯ
ﺭﺳﻤﯽ ﺳﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﮩﺪِ ﺭﻓﺎﻗﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﻭﮦ ﺟﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ
ﺗﻨﮩﺎ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ ﺍُﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
ﭼﺎﺭﮦ ﮔﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﺍﺳﻄﮧ
ﻟﯿﮑﻦ ﮐِﺴﯽ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺎﻧﺖ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ
 

Rate it:
Views: 707
08 Dec, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL