Add Poetry

یہ دل چاہتا ہے ( نعت شریف)

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

مدینہ میں جاؤں ، یہ دل چاہتا ہے
واپس نہ آؤں،یہ دل چاہتا ہے

لب پہ ہر دم مرے ہو درود و سلام
نعتیں اُن کی سناؤں،یہ دل چاہتا ہے

کھو جاؤں اُن کی محبت میں اس قدر
خبر اپنی نہ پاؤں،یہ دل چاہتا ہے

وہ آقا ہیں سب کے ، وہ داتا ہیں سب کے
انہی کا ہی کھاؤں ، یہ دل چاہتا ہے

در پہ وہ اپنے مجھے بھی بُلا لیں
دکھڑے سب سناؤں ، یہ دل چاہتا ہے

مرے گھر بھی تشریف وہ لائیں کسی دن
پلکیں اپنی بچھاؤں ، یہ دل چاہتا ہے

رب بھی ہو راضی ، مصطفی ﷺ بھی ہو شاد
زندگی ایسی بِتاؤں ، یہ دل چاہتا ہے

ولادت پہ ان کی ، ساری دنیا بھی دیکھے
ایسی خوشیاں مناؤں ، یہ دل چاہتا ہے

سہارا ہیں وہ میرا ، میرا آسرا ہیں
سبھی کو بتاؤں ،یہ دل چاہتا ہے

شاد کریں گے آباد کریں گے، دکھ درد سے وہ آزاد کریں گے
داغِ دل انہی کودکھاؤں ، یہ دل چاہتا ہے

Rate it:
Views: 351
09 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets