Add Poetry

یونیورسٹی

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

کتنےحسین لوگ تھے کہاں چلے گئے
یادوں کا سفر تھا خوابوں میں چلے گئے

اے نیک نام درسگاہ تیری عظمت کو لاکھوں سلام
تیری نزر میری جوانی کے چارسال وھاں چلے گئے

استاد کے ھاتھوں میں ھے افراد کی تقدیر
اتنے محنتی اور قابل اساتذہ کس جہاں چلے گئے

جن کھیلوں کے میچز میں جیتتے تھے ھم لوگ
اب وہ میچز سکیورٹی کے ھاتھوں ویران چلے گئے

تحقیق جس پہ مادر علمی کو ناز تھا
وہ مقام جستجو کیوں ناتواں چلے گئے

تعلیم و ترقی کو چار چاند لگانے والے
میرے دوست وہ پرانے کہیں چلے گئے

وہ جنت نظیر نظارے وہ لہلہاتی فصلیں
اب دل ڈھونڈتا ھےوہ کہاں چلے گئے

مجلے میں چھپنے والے وہ شاھکار وہ فسانے
زہن کو آسودہ کرنے والے وہ لطیفے نہاں چلے گئے

وہ مقابلے وہ مباحثے وہ ورائٹی شو کی سرگرمیاں
حسن کتنے حسین رنگ تھے رفتگاں چلے گئے
 

Rate it:
Views: 324
05 Apr, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets