ہم انہیں اپنی جان سمجھتے ہیں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamہم انہیں اپنی جان سمجھتے ہیں
وہ ہمیں پیارا انسان سمجھتے ہیں
ان کے سامنے تو زباں نہیں کھلتی
دوست بڑا پھنے خان سمجھتے ہیں
وہ بات بات پہ ڈانٹتے رہتے ہیں مجھے
ہم اسے بھی ان کا احسان سمجھتے ہیں
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے
وہ صرف جوتوں کی زبان سمجھتے ہیں
کچھ لوگ ہمارا مال کھا کھا کر
ہمیں ہی وہ نادان سمجھتے ہیں
More Life Poetry






