Add Poetry

ہر جبر کی دیوار کو توڑیں گے کسی دن

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

ہر جبر کی دیوار کو توڑیں گے کسی دن
ہم ظلم کی آغوش سے نکلیں گے کسی دن

تم دیکھنا اسمان بھی برساۓ گا پتھر
ہم ظلمتِ انساں پہ جو بولیں گے کسی دن

کیوں روز بہایا یہاں جاتا ہے نیا خون
ہم ایسی رسومات کو توڑیں گے کسی دن

فی الحال ضمیر ان کا تو سویا ہوا ہے پر
یہ مارے گۓ لوگ بھی اٹھیں گے کسی دن

بچوں کا لہو دے کے بھی چپ ہیں جو ابھی تک
یلغار کی صورت وہی ابھریں گے کسی دن

پیتے ہیں تو کیوں دیر تلک ڈولتے ہیں لوگ
اس چیز کو ہم پی کے ہی دیکھیں گے کسی دن

نام اہلِ محبت کی زباں پر ہے ہمارا
ہم نوکِ سناں پر سے بھی گزریں گے کسی دن

جو آج مرے درد پہ ہنستے ہیں جہاں میں
وہ لوگ مجھے ٹوٹ کے روئیں گے کسی دن

جس سے ہو محبت اسے سجدے نہیں کرتے
ہم اپنے خدا کو گلے مل لیں گے کسی دن

جو لوگ ستم سہہ کے بھی چپ رہتے ہیں باقرؔ
برسیں گے تو پھر ٹوٹ کے برسیں گے کسی دن

Rate it:
Views: 354
13 May, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets