Add Poetry

گنبدِ خضریٰ کی رنگت

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

سرکار بلا لیجے روضہ کی زیارت کو
چمکایئے بے کَس کی ظلمت زدا قسمت کو

مدت سے مرے دل میں ارماں ہے مرے آقا
اے کاش مدینے کی میں دیکھ لوں طلعت کو

دل نور سے بھر جاے آنکھیں مری ٹھنڈی ہوں
جب گنبدِ خضرا کی میں دیکھ لوں رنگت کو

جالی کے قریں آکر پڑھ لوں میں سلام آقا
سرکار بلالیجے اس طالبِ رویت کو

دم میرا نکل جاے طیبہ میں مرے آقا
تسکین میسّر ہو پژمردہ طبیعت کو

ہیں آپ مرادوں سے آگاہ عطا کردیں
دامانِ طلب میں نے پھیلایا ہے حاجت کو

وہ لوگ یقینا ہی جل جائیں گے دوزخ میں
جو دل میں نہیں رکھتے سرکار کی عظمت کو

جتنے ہیں فدائی سب آجائیں چلے آئیں
سرکار نے کھولا ہے دروازۂ جنت کو

کیا خدشہ مُشاہدؔ کو میزان و سرِ پُل پر
سرکار کی رحمت ہے امت کی شفاعت کو

کچھ ایسا کرم کیجے اس خستہ مُشاہدؔ پر
مصروف رہے ہر پل یہ آپ کی مدحت کو
 

Rate it:
Views: 249
11 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets