Add Poetry

کیوں چھپ گیا ہے مجھے سو چوں میں ڈال کر

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

کیوں چھپ گیا ہے مجھے سو چوں میں ڈال کر
تنہا سا کر دیا مجھے کچھ تو خیال کر

تنہائیاں مٹائی ہیں اکثر اسی طرح
اپنے گلے میں آپ ہی بانہوں کو ڈال کر

منزل بلا رہی ہے تو منزل تلک چلو!
مت ساتھ چھوڑنا مجھے رستے میں ڈال کر

ان آندھیوں میں میری بھی رفتار دیکھنا
کانٹوں پہ چل رہی ہوں میں آنچل کو ڈال کر

اجڑے نگر کے طاقوں پہ روشن چراغ ہیں
بس جائے دل کی بستی کچھ ایسا کمال کر

میں تجھ کو کھو کے خود سے بہت دور ہو گئی
احساسِ آگہی کو نہ اب پائمال کر

Rate it:
Views: 263
22 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets