Add Poetry

کیوں جتاتے ہو التفات۔۔۔۔۔؟

Poet: UA By: UA, Lahore

جب دل سے نہیں چاہتے ہو تو کیوں جتاتے ہو التفات
جب ملنا ہی نہیں چاہتے ہو تو کیوں کرتے ہو ملاقات

جب دل لگی سہی نہیں جاتی ہے تو لگاتے کیوں ہو دل
جب اَجاڑ ہی دینی ہوتی ہے تو سجاتے کیوں ہو محفل

جب نبھا نہیں سکتے ہو تو کیوں بڑھاتے ہو رابطے
جب چلا نہیں سکتے ہو تو کیوں بناتے ہو ضابطے

جب جانتے ہو کہ ٹھیک نہیں تو اَٹھاتے کیوں ہو قسم
جب سچ نہیں لکھ سکتے ہو تو چلاتے کیوں ہو قلم

جب چھین ہی لینا ہوتی ہے تو سجاتے کیوں ہو مسکان
جب ستم کرنا ہوتا ہے تو بن کے دِکھاتے کیوں ہو مہربان

جب دل سے نہیں چاہتے ہو تو کیوں جتاتے ہو التفات
جب ملنا ہی نہیں چاہتے ہو تو کیوں کرتے ہو ملاقات

Rate it:
Views: 341
20 Jun, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets