Add Poetry

کرم کی انتہا کر دے

Poet: UA By: UA, Lahore

کرم کی انتہا کر دے
رضا اپنی عطا کر دے
نفس پہ غالب کر دے یا
نفس مجھ سے جدا کر دے
گمانوں میں پڑا ہوں میں
حقیقت مجھ پہ وا کر دے
میری تکمیل ہو جائے
مجھے ایسے فنا کر دے
در بدر ہو نہ جاؤں میں
اپنے در کا گدا کر دے
میرے مالک کرم کر دے
کرم ہم پہ سدا کر دے
رضا اپنی عطا کر دے
کرم کی انتہا کر دے
 

Rate it:
Views: 424
16 Jul, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets