Add Poetry

کرم کر مولا

Poet: UA By: UA, Lahore

اب دعا ہے یہی دن رات کرم کر مولا
کہ سدھر جائیں یہ حالات کرم کر مولا

کون ہے تیرے سوا ہم بھلا کہاں جائیں
تو ہی سنتا ہے مناجات کرم کر مولا

تیرے سجدے میں سر جھکائے سبھی کہتے ہیں
کر دے رحمت بھری برسات کرم کر مولا

اپنے در کے سوالیوں کی جھولیاں بھر دے
پوری کر دے سبھی حاجات کرم کر مولا
 

Rate it:
Views: 329
11 Nov, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets