Add Poetry

کبھی نگاہ میں گلشن کبھی ہیں ویرانے

Poet: mohammad akhtar shaikh By: mohammad akhtar shaikh, karachi

کبھی نگاہ میں گلشن کبھی ہیں ویرانے
کہاں کہاں جنوں بھٹکائے گا خدا جانے

حقیقتوں سے گذرنا تو کوئی کھیل نہیں
یہاں تو اہل خرد ہورہے ہیں دیوانے

ہمارے دم سے ہے آباد میکدہ ساقی
ہمارے بعد نہ چھلکیں گے پھر یہ پیمانے

ہر اک نگاہ نثارِ جنون عشق ہوئی
کچھ اس ادا سے سرِ حشر آئے دیوانے

ہر اک موڑ پہ گزرا ہوں اس کے ساتھ مگر
یہ اور بات کہ اب وہ نہ مجھ کو پہچانے

انھیں تو اپنی نگاہوں سے گل کھلانے تھے
ہمارے دل پہ جو گذری اسے خدا جانے

ابھی تو گردش دوراں کی مجھ سے ذکر نہ کر
کھنک رہے ہیں ابھی میکدے میں پیمانے

ہمیں سے انجمن ناز میں ہے زیبائش
ہمارے دل سے ہی روشن ہیں آئنہ خانے

بُھلا سکیں گے نہ اختر جہاں کے لوگ ہمیں
ہمارے بعد کہیں گے ہمارے افسانے

Rate it:
Views: 473
13 Oct, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets