پیاری بیٹی

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

آن ہے شان ہے یہ پیاری بیٹی
کتنی مہربان ہے یہ پیاری بیٹی

دے کر بیٹی ھمیں بخشی ہے زندگی
اللہ کا احسان ہے یہ پیاری بیٹی

یہ دل کی ڈھرکن ہے ماں کے سینے میں
بابا کی تو جان ہے یہ پیاری بیٹی

دو صرف پیار انہیں نا دو دکھ کبھی گھر میں
چند دن کی مہمان ہے یہ پیاری بیٹی

چھوڑ جانا ہے بابل کا گھر اک دن اس نے تنویر
ابھی اس بات سے انجان ہے یہ پیاری بیٹی

Rate it:
Views: 608
23 Jun, 2011