Add Poetry

پہلے آنکھوں میں نمی بعد میں آنسو آئے

Poet: Yawar Aman By: uzma ahmad, Lahore

پہلے آنکھوں میں نمی بعد میں آنسو آئے
جب بھی بےساختہ یادوں میں کبھی تو آئے

یوں پذیرائی ہوئی دل میں تیری یادوں کی
جیسے ویرانے میں بھٹکے ہوئے آہو آئے

زرد موسم کی ہوا راس نہیں آتی ہے
دوپہر بند دریچہ جو کھلے لو آئے

تیرا ہی غم ہو جو قائم ہے ابھی تک ورنہ
زندگی میں کئی افسوس کے پہلو آئے

گھر سے مفرور حسینہ کے مقدر میں میاں
پہلے زنجیر تھی اب پاؤں میں گھنگرو آئے

کوئی حیران کھڑا تھا کسی دروازے پر
یا کہیں دور سے ہم دیکھنے جادو آئے

ایک بچہ جو ہمکتا تھا کبھی مجھ میں امان
کھو گیا جانے کہاں ڈھونڈ کے ہر سو آئے

Rate it:
Views: 281
23 Apr, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets