Add Poetry

پھر سے دید و شنید ہو جائے

Poet: ابنِ منیب By: ابنِ مُنیب, سویڈن

پھر سے دید و شنید ہو جائے
دل سراپا اُمید ہو جائے

دُور ہوتا گیا ہے وہ ہم سے
جیسے ماضی بعید ہو جائے

اُس کی قسمت پہ رشک جو اپنی
جستجو میں شہید ہو جائے

تار بن کر تڑپ اُٹھے ہستی
درد ایسا شدید ہو جائے

آپ کہتے ہیں دل نہیں دیں گے
بات اِس پر مزید ہو جائے؟

حشر تک انتظار کر لیں گے
کوئی وعدہ وعید ہو جائے

زخم دیتے ہوئے کہا اُن نے
عاشقی کی رسید ہو جائے؟

گر بڑھا دیں وہ ہاتھ بیعَت کو
سخت کافر مُرید ہو جائے

لے کے نکلیں وہ ہاتھ میں خنجر
جانثاروں کی عید ہو جائے

شانِ ماضی پہ بیٹھنے والو
ذکرِ عہدِ جدید ہو جائے؟

آنکھ ہو تو حقیقتِ ہستی
چشمِ نم سے کشید ہو جائے

کیا خبر ہے مُنیبؔ تاریکی
صبحِ نو کی نوید ہو جائے

(ساتویں شعر میں "اُن نے" شوقیہ استعمال کیا ہے، کلاسیکی شعراء کی یاد میں)

Rate it:
Views: 1014
08 Jun, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets